یوکرین کے صدر زیلنسکی نے جنگ کو ختم کرنے کے حوالے سے روسی صدر پیوٹن سے بات چیت کے لیے ٹرمپ سے حفاظت کی ضمانت مانگ لی۔
خبر ایجنسی کے مطابق یوکرینی صدر نے کہا کہ امریکا حفاظتی ضمانت دے تو روس کیساتھ براہ راست بات ہوسکتی ہے اگر ٹرمپ حفاظتی ضمانتیں دیں تو پیوٹن کیساتھ براہ راست مذاکرات کر سکتا ہوں۔
یوکرینی صدر زیلنسکی نے 2022 میں روسی صدر کیساتھ مذاکرات پر پابندی عائد کی تھی۔
زیلنسکی نے بلومبرگ ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ میرے خیال میں یوکرین میں جنگ کے خاتمے کا مسئلہ ٹرمپ کے لیے فتح ہونا چاہیے، پوٹن کے لیے نہیں کیونکہ پیوٹن اس کے لیے کوئی نہیں ہے جب کہ امریکہ بہت مضبوط ہے، یورپ بہت مضبوط ہے، چین روس سے زیادہ مضبوط ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کی ثالثی میں ہونے والے کسی بھی امن معاہدے کو مسٹر پیوٹن کو مستقبل میں دوبارہ تنازعہ شروع کرنے سے روکنا ہوگا، روسی صدر سے براہ راست بات چیت شروع کرنے سے پہلے "ہر ایک کے پاس ایک منصوبہ ہونا چاہیے۔