جمعہ, نومبر 22, 2024
اشتہار

بیلسٹک میزائل حملہ ثبوت ہے کہ ماسکو امن نہیں چاہتا، یوکرینی صدر

اشتہار

حیرت انگیز

روسی ہائپرسونک بیلسٹک میزائل حملے پر ردِعمل دیتے ہوئے یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ نئے بیلسٹک میزائل کا استعمال اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ماسکو امن نہیں چاہتا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یوکرینی صدر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا ہے کہ روسی ہائپر سونک میزائل حملے پر دنیا کو ردِعمل دینا چاہیے۔

اُنہوں نے کہا کہ روس نے یوکرینی سرزمین کو ہتھیاروں کی تجربہ گاہ سمجھ لیا ہے، روسی میزائل حملے سے جنگ مزید بڑھ جائے گی۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ روس نے گزشتہ روز یوکرین پر بین البرّ اعظمی بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا تھا۔

روئٹرز کے مطابق یوکرین کی فضائیہ نے کہا ہے کہ ماسکو نے یوکرین پر جنگ میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے طاقت ور بیلسٹک ہتھیار کا پہلی بار استعمال کرتے ہوئے بین البرّ اعظمی میزائل سے حملہ کیا ہے۔

اسرائیلی فوج کا شام میں فضائی حملہ، 79 جان سے گئے

بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے یوکرین کو امریکی لانگ رینج میزائل استعمال کرنے کی اجازت کے بعد روس اور یوکرین کے درمیان لڑائی میں شدت پیدا ہوگئی ہے، یوکرین کی جانب سے امریکی میزائلوں کے بعد برطانوی اور فرانسیسی میزائلوں سے بھی حملے کیے گئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں