تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

کس ملک میں گزشتہ روز کرونا وائرس کا کوئی مریض رپورٹ نہیں ہوا؟

شمالی افریقی ملک تیونس میں گزشتہ روز کرونا وائرس کا کوئی مریض رپورٹ نہیں ہوا، یکم مارچ سے اب تک ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے، تیونس کی حکومت نے سخت احتیاطی تدابیر میں مرحلہ وار نرمی کا فیصلہ کیا ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق ملک میں کرونا وائرس کا پہلا مریض 2 مارچ کو رپورٹ ہوا تھا، ملک میں اس وقت سے اب تک 1 ہزار 32 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے 45 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

تیونس کی وزارت صحت کے مطابق کرونا وائرس کے بیشتر مریض صحت یاب ہوگئے ہیں، اس وقت اسپتالوں میں صرف 11 مریض زیر علاج ہیں۔

وزارت کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتہ سے انتہائی چھوٹے پیشوں پر پابندی ختم کردی گئی تھی جن میں دیہاڑی دار مزدور، تعمیرات اور ٹرانسپورٹ کارکن شام ہیں، آج سے مزید نرمی کا اعلان کرتے ہوئے تجارتی مراکز، کپڑوں کی دکانیں، باربر شاپس اور بیوٹی پارلرز پر بھی پابندی ختم کی جارہی ہے۔

وزارت صحت کا مزید کہنا تھا کہ یہ اقدام ان مثبت اشاروں کی بنیاد پر کیا گیا ہے جن سے معلوم ہوا ہے کہ تیونس میں وائرس پر قابو پالیا گیا ہے۔

دوسری طرف حکام کا کہنا ہے کہ ملک کی مجموعی معیشت میں اس سال ریکارڈ مندی کی توقع ہے۔

حکام کے مطابق ملک کی آزادی سے لے اب تک یہ تاریخی مندی ہوگی جس کی شرح 4.3 فیصد متوقع ہے، سیاحت کے شعبے میں 1.4 بلین ڈالر کا نقصان ہوگا جبکہ کرونا وائرس کی وجہ سے 4 لاکھ افراد ملازمتوں سے فارغ کر دیے جائیں گے۔

Comments

- Advertisement -