منگل, جنوری 28, 2025
اشتہار

حکومت کا عوام کیلئے ایک اور بڑا ریلیف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کیلئے پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس ختم کردیا اور پٹرول،ڈیزل ، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل پر سیلز ٹیکس کی شرح صفر کردی۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پٹرولیم مصنوعات پرعائد سیلز ٹیکس کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ پٹرول ، ڈیزل ، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل پر سیلز ٹیکس کی شرح0.00 فیصد کردی ہے، عوام کو ریلیف دینے کیلئے سیلز ٹیکس کی شرح صفر کی گئی۔

یاد رہے وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے خطاب میں یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں دس روپے فی لیٹر کم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ روس اوریوکرین جنگ کی وجہ سے خوف ہے تیل کی قیمتیں بڑھیں گی لیکن پاکستان میں آج بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم ہیں۔

انھوں نے مزید کہا تھا کہ اپوزیشن تنقیدکرتی ہےان کےپاس کیاحل ہے اگر اپوزیشن کےپاس تیل کی قیمتوں کے پاس کوئی تجویز ہےتو بتائے پاکستان میں سبسڈی نہ دیں توفی لیٹرقیمت220روپےہو۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ مہنگائی میں اضافے کے خدشے کے باوجود قیمتیں بڑھانے کی بجائے کم کی جائیں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں