جمعہ, نومبر 15, 2024
اشتہار

صفر کا ہندسہ سب سے پہلے پاکستان میں استعمال ہوا، تحقیق

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: ریاضی پر ہونے والی تحقیق میں بڑی پیشرفت سامنے آئی، جس کے مطابق صفر کا ہندسہ 1880 سے قبل بھی پاکستان کے صوبے خیبرپختونخواہ کے علاقے میں استعمال کیا جاتا تھا۔

تفصیلات کے مطابق آکسفورڈ یونیورسٹی کے ماہرین ریاضی کے ہندسے ’صفر‘ پر تحقیق کررہے تھے تو اُس دوران یہ بات سامنے آئی کہ صفر کا ہندسہ سب سے پہلے خیبرپختونخواہ کے علاقے ’بخشالی‘ میں استعمال ہونا شروع ہوا۔

خیبرپختونخواہ کے علاقے مردان میں واقع گاؤں بخشالی سے حاصل ہونے والے مواد پر ماہرین سرجوڑ کر بیٹھے تو تحقیق کے دوران اس بات کے شواہد بھی ملے کہ یہ ہندسہ اس سے قبل کہیں استعمال نہیں ہوا۔

- Advertisement -

محققین کا کہنا ہے کہ سنہ 1880 کی کھدائی کے دوران ملنے والی چیزوں پر اس ہندسے کا استعمال کیا گیا، جس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے اس کا استعمال سب سے پہلے بخشالی میں ہوا۔ محققین کا کہنا ہے کہ اس گاؤں کو برج کی چھڑی کا انسائیکلوپیڈیا بھی سمجھا جاتا ہے۔

محقق مارکوس کا کہنا ہے کہ صفر ہندسے کی ریاضی میں بہت اہمیت ہے اور اس تحقیق میں اس بات کا سامنا آنا بہت بڑی کامیابی ہے۔

یاد رہے صفر کا ہندسہ اُس وقت سامنے آیا تھا کہ  جب آکسفورڈ یونیورسٹی کے لائبریرین ایشیاء کے دورے پر آئے تھے، انہوں نے بھارت کے ایک مندر کی دیوار پر اس ہندسے کو دیکھا تھا۔

واضح رہے کہ مردان کے گاؤں بخشالی میں 1880 میں کھدائی کے دوران پتھر اور قدیم کتابیں برآمد ہوئیں جس پر قلم سے کالا نقطہ درج تھا، ماہرین کا کہنا ہے کہ اس نقطے کو صفر کے طور پر استعمال ہوتا تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں