منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

زالے سرحدی نے اپنی خوبصورتی کا راز بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ زالے سرحدی نے اپنی خوبصورتی کا راز بتادیا، ان کا کہنا ہے کہ میں اپنی غذا اور صحت کا بہت زیادہ خیال رکھتی ہوں۔

زالے سرحدی وہ پاکستانی اداکارہ ہیں جنہیں بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا سے بھی تشبیہہ دی جاتی ہے، وہ اکثراپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر نئی تصاویر بھی شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں ان کے مداح بےحد پسند بھی کرتے ہیں۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں میزبان ندا یاسر سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ  روزمرہ کے کھانے پینے میں بہت احتیاط کرتے ہوئے مخصوص قسم کی غذا استعمال کرتی ہیں۔

زالے سرحدی نے انکشاف کیا کہ انہیں ہائپو تھائی رائیڈ کا مرض لاحق ہے جس کی وجہ سے مجھے اپنی غذا میں مخصوص اشیاء لینا پڑتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ہفتے میں ایک بار فرائی مچھلی ضرور کھاتی ہوں، اس کے علاوہ دیسی مرغی کا گوشت اورکھوپرے کے آٹے کی روٹی کھاتی ہوں۔

زالے سرحدی نے مزید بتایا کہ چاولوں سے سختی سے پرہیز ہے اس کی جگہ میں امپورٹڈ کونجیک رائس استعمال کرتی ہوں، اس کے علاوہ مکھن اور چیز بہت شوق سے کھاتی ہوں۔

انہوں نے تمام سننے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات بتانا ضروری ہے کہ میں یہ تمام چیزیں اپنے ڈاکٹر کے مشورے سے استعمال کرتی ہوں کیونکہ مجھے ہائپو تھائی رائیڈ کی شکایت ہے اور میرا ہر تین ماہ بعد پورا چیک اپ ہوتا ہے اور اسی حوالے سے میری ڈائٹ بھی وہ ہی تجویز کرتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں