پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ژالے سرحدی کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ژالے سرحدی نے دلچسپ ویڈیو شیئر کی اور لکھا کہ یہ ویڈیو ان کے لیے جن کو ہر کسی کی خوشی سے کوئی مسئلہ ہے۔
ویڈیو میں وہ کہتی ہیں کہ ایک خوشخبری ہے، ان سے پوچھا جاتا ہے کہ کیا خوشخبری ہے اس پر ژالے بتاتی ہیں کہ ’میری مرغی نے انڈے دیے ہیں۔‘
مذکورہ شخص کہتا ہے کہ ’اس میں کونسی بڑی بات ہے۔‘
پھر ژالے سرحدی مسکراتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’ تو تم دے کر دکھاؤ۔‘
اداکارہ کی ویڈیو کو اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں اور ان دلچسپ ویڈیو کی تعریف بھی کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ ژالے سرحدی اکثر و بیشتر اسی طرح کی مزاحیہ ویڈیو شیئر کرتی رہتی ہیں کہ جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔
Comments
- Advertisement -