تازہ ترین

چوہدری پرویزالٰہی کوگرفتار کرلیا گیا

لاہور: سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی کےصدرپرویزالٰہی...

بھارتی خفیہ ایجنسی را، بھارتی میڈیا اور بلوچ دہشت گردوں کا گٹھ جوڑ بے نقاب

اسلام آباد : بلوچستان سے متعلق عالمی پراپیگنڈے کیلئے...

’میرے بارے میں زیادہ مت سوچا کرو‘ ژالے سرحدی کی ویڈیو وائرل

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ژالے سرحدی کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ژالے سرحدی نے مزاحیہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’میرے بارے میں مت سوچو یہ بے معنی ہے۔‘

ژالے سرحدی ویڈیو میں لپسنگ کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’میرے بارے میں زیادہ مت سوچا کرو، میں دل میں نہیں آتا، میں سمجھ میں بھی نہیں آتا، میں آتا ہی نہیں، گھر والوں نے منع کیا ہے کہیں نہیں آنا جانا۔‘

انہوں نے چند گھنٹوں قبل ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ ژالے سرحدی سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں کہ اور اکثر و بیشتر مزاحیہ ویڈیو شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

اس سے قبل بھی انہوں نے مزاحیہ ویڈیو شیئر کی تھی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

ژالے ویڈیو میں لپسنگ کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’وہ تو قسمت کی بات تھی دوستوں، ڈاکٹر میں بھی بن سکتا تھا، رائٹنگ میری بھی خراب تھی۔‘

Comments