بدھ, مارچ 12, 2025
اشتہار

”بس حرکتیں بدل لیتے“ ژالے سرحدی کی نئی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ژالے سرحدی کی ایک نئی اور دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

ژالے سرحدی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر اپنی نئی ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ شکل اور حرکتوں میں کمی کی وجوہات بتا رہی ہیں۔

ژالے سرحدی نے کہا کہ ”کل اپنی تصاویر دیکھ کر سمجھ آیا کہ کمی شکل میں نہیں ہے وہ تو میک اپ کرنے سے ٹھیک ہو جاتی ہیں، کمی حرکتوں میں ہے جنہیں ہم ٹھیک نہیں کر پائیں گے اور وہ ہوں گی بھی نہیں۔“

ویڈیو کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ ”بس حرکتیں بدل لیتے۔۔۔“

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Zhalay Sarhadi Official (@zhalay)

ژالے سرحدی اسی طرح کی دلچسپ ویڈیوز اکثر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداحوں کی جانب سے بھی خوب سراہا جاتا ہے۔

اس سے قبل مہنگائی کے حوالے سے ان کی ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔ ویڈیو میں وہ کہہ رہی تھیں کہ ”عوام سو رہی مہنگائی ہو رہی ہے۔“

وہ مزید کہتی ہیں کہ ”مُنا رو رہا ہے اور دودھ مہنگا ہو رہا ہے، منے کا ابا نفسیاتی ہو رہا ہے، منے کی اماں میکے چلی گئیں وہ نفسیاتی ہوگئیں، یہ سب کچھ تبدیلی میں ہو رہا ہے، یہ وطن ہمارا ہے سمجھ نہیں آرہا ہے۔“

@zhalaysarhadi Mehangaai horahi hai!!!! #zhalaysarhadi #actor #singer #tiktok #singer #viral ♬ original sound – Irfan Ansari

ژالے سرحدی نے 2008 میں اداکاری کا آغاز کیا تھا۔ وہ اب تک نصف درجن کے قریب فلموں اور متعدد ڈراموں میں اداکاری کر چکی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں