شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل و اداکارہ ژالے سرحدی نے جوتے کی خریداری کے وقت پیش آنے والے غیر معمولی تجربے کے بارے میں مداحوں کو بتا دیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر اداکارہ و ماڈل ژالے سرحدی نے اپنی نئی تصاویر شیئر کر دی ہیں جو مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔
ژالے سرحدی نے تصاویر کے کیپشن میں لکھا کہ ”جب میں جوتا خریدنے جاتی ہوں تو اس کے مقابلے میں مجھے باقی چیزیں دھندلی نظر آتی ہیں۔
View this post on Instagram
اس سے قبل ژالے سرحدی نے مزاحیہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے رائے مانگی تھی جسے مداحوں کی جانب سے کافی سراہا گیا تھا۔
ژالے سرحدی نے کیپشن میں لکھا تھا کہ ”آپ کی رائے میں کیا چیز اہم ہے، برائے کرم تبصرہ کریں۔“ ویڈیو میں انہوں نے پوچھا تھا کہ ”سورج زیادہ اہم ہے یا چاند، مجھے لگتا ہے کہ چاند زیادہ اہم ہے کیوں کہ چاند رات کو روشنی دیتا ہے۔“
View this post on Instagram
ویڈیو میں اداکارہ سے پوچھا جاتا ہے کہ تو پھر سورج کیا کرتا ہے؟ اس پر ژالے مسکراتے ہوئے کہتی ہیں کہ ”سورج بھی دن میں روشنی دیتا ہے لیکن دن میں روشنی کی کیا ضرورت ہے۔“
View this post on Instagram