تازہ ترین

ژالے سرحدی نے شہد کی مکھی سے کیا سیکھا؟ دلچسپ ویڈیو وائرل

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ژالے سرحدی کی مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ و میزبان ژالے سرحدی نے مزاحیہ ویڈیو شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

ژالے سرحدی ویڈیو میں لپسنگ کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’میں نے شہد کی مکھی سے سیکھا ہے جو چھیڑے، اس سے لڑ جاؤ۔’

اداکارہ نے گزشتہ دنوں یہ ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ ژالے سرحدی سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر مزاحیہ ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

اس سے قبل بھی انہوں نے مزاحیہ ویڈیو شیئر کی تھی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

ژالے ویڈیو میں لپسنگ کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’وہ تو قسمت کی بات تھی دوستوں، ڈاکٹر میں بھی بن سکتا تھا، رائٹنگ میری بھی خراب تھی۔‘

Comments