راولپنڈی: آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ ملک بھر میں آپریشن ردالفساد جاری ہے، ژوب میں کالعدم تنظیم کے ٹھکانے سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملک بھر میں آپریشن رد الفساد کے تحت سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، حالیہ کارروائی میں ایف سی نے خفیہ اطلاع پر ژوب کے علاقے سمبازہ میں کالعدم تنظیم کے ٹھکانے پر چھاپہ مار کر بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا۔
جاری بیان کے مطابق برآمد اسلحے میں 49 آر پی جی سیون راکٹ،6 مائنز ، 5 آئی ای ڈیز، اینٹی ایئر کرافٹ گن،49 فیوز،95 بکس اینٹی ایئر کرافٹ گن راؤنڈز شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر برآمد شدہ اسلحے میں مختلف ساخت کے دیگر ہزاروں راؤنڈز بھی برآمد کیے گئے ہیں۔