جمعہ, نومبر 22, 2024
اشتہار

ملک میں ذی الحج کا چاند نظر آگیا، عید الاضحیٰ 17 جون کو ہوگی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ملک میں ذی الحج کا چاند نظر اگیا ہے عید الاضحیٰ 17 جون بروز پیر کو ہوگی۔

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ پاکستان کے مختلف علاقوں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں، عید الاضحیٰ 17 جون بروز پیر کو منائی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ پشاور، کوہاٹ، کرک، اٹک اور دیگر علاقوں سے شہادتیں موصول ہوئیں۔

- Advertisement -

قبل ازیں پشاور میں ذی الحج کا چاند نظر آیا تھا۔

اس سے قبل چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا تھا کہ ذی الحج کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔

 موسمیات کا کہنا تھا کہ کراچی میں چاند کا دورانیہ افق پر 72 منٹ ہوگا، چاند کی عمر 26 گھنٹے 8 منٹ ہوگی۔

ترجمان محکمہ موسمیات نے کہا کہ کراچی میں موسم جزوی ابر آلود ہے، کراچی میں چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں، ملک بھر میں عید الاضحیٰ 17 جون بروز پیر کو ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں گزشتہ روز ذی الحج کا چاند نظر آگیا۔

سعودی سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ وقوف عرفہ 15 جون جبکہ عید الاضحیٰ 16 جون کو ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں