بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

ذی الحج کا چاند نظر نہیں‌ آیا، عید الاضحیٰ یکم اگست کو ہوگی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ملک میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، عید الاضحیٰ یکم اگست بروز ہفتہ کو منائی جائے گی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں علماء، نمائندہ وزارت مذہبی امور، نیوی، سپارکو، محکمہ موسمیات کے افسران نے شرکت کی جبکہ زونل کمیٹیوں کا اجلاس متعلقہ ہیڈکوارٹرز میں ہوا۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے چاند کی رویت کا اعلان کیا اور بتایا کہ ملک میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا ہے، عید الاضحیٰ بروز ہفتہ یکم اگست کو منائی جائے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ذی الحج کے چاند کی پیدائش کل رات ہوچکی ہے، عید الاضحیٰ 31 جولائی کو منائی جائے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا تھا ، سعودی عرب میں وقوف عرفہ 30 جولائی کو ہوگا جبکہ عید الاضحیٰ 31 جولائی کو منائی جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں