ہفتہ, جنوری 11, 2025
اشتہار

تیسرا ون ڈے: زمبابوے کو 9 وکٹوں سے شکست، سیریز پاکستان کے نام

اشتہار

حیرت انگیز

بلاوائیو: زمبابوے کے خلاف 5 ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق زمبابوے کے کوئنز اسپورٹس کلب میں کھیلے جانے والے تیسرے ون ڈے میں میزبان ٹیم کے کپتان ہملٹن مساکدزا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

زمبابوے کی پوری ٹیم 25 اعشاریہ 1 اوورز میں 67 رنز ہی بنا سکی۔

- Advertisement -

زمبابوے کی جانب سے چاموچی بھابھا 16 اور کپتان ہملٹن مساکدا 10 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ دیگر 8 بلے باز ڈبل فگر میں داخل ہی نہ ہوسکے۔

پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کیریئر بیسٹ 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ جنید خان نے 2، شاداب خان، یاسر شاہ اور عثمان شنواری نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب اننگز میں پاکستان نے با آسانی ایک وکٹ کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔ پاکستان نے مطلوبہ ہدف 10 ویں اوور میں حاصل کیا۔

فخر زمان نے 43 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ انہوں نے 24 گیندوں پر 8 چوکوں کی مدد سے 43 رنز اسکور کیے۔

زمبابوے کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئیں تھیں۔ فاسٹ باؤلر محمد عامر اور حسن علی کی جگہ جنید خان اور یاسر شاہ کو شامل کیا گیا۔

آج کے میچ میں فتح کے بعد پاکستان کو سیریز میں 0-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہوگئی۔

سیریز کے بقیہ 2 میچز بالترتیب 20 جولائی بروز جمعہ اور 22 جولائی بروز ہفتہ کھیلے جائیں گے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں