اشتہار

زمبابوے میں فوج کا اقتدار پر قبضہ

اشتہار

حیرت انگیز

مشرقی افریقہ میں واقع ملک زمبابو ے میں فوج نے صدر رابرٹ موگابے کو برطرف کر کے اقتدار پر قبضہ کرلیا۔ دار الحکومت ہرارے میں بکتر بند گاڑیاں اور ٹینک سڑکوں پر آگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق زمبابوے میں فوجی بغاوت کی اطلاعات ہیں، تاہم زمبابوے کی فوج کے سربراہ نے اقتدار پر قبضے کی تردید کی ہے۔

زمبابوے میں فوج نے گزشتہ روز سرکاری ٹیلی ویژن کے ہیڈ کوارٹر پر قبضہ کر لیا تھا جبکہ دار الحکومت ہرارے میں فائرنگ اور دھماکے سنائی دے رہے تھے۔

- Advertisement -

فوج کا مؤقف ہے کہ انہوں نے صدر کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی بلکہ جرائم پیشہ افراد کو نشانہ بنانے کے لیے اقتدار پر قبضہ کیا ہے۔ فوج کے مطابق صدر موگابے اور ان کا خاندان محفوظ ہے۔

دوسری جانب ہرارے کی سڑکوں پر فوجی گشت جاری ہے۔ زمبابوے میں صدر موگابے کی جانب سے نائب وزیر اعظم کی برطرفی کے بعد کشیدگی عروج پر پہنچ گئی تھی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں