جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

پہلا ٹی 20: زمبابوے نے آخری اوور میں افغانستان کو شکست دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

زمبابوے نے پہلے ٹی 20 میں افغانستان کو آخری اوور میں شکست دے دی۔

ہرارے میں کھیلے گئے پہلے ٹی 20 میچ میں زمبابوے نے افغانستان کی جانب سے دیا جانے والا 145 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کرکے میچ چار وکٹوں سے جیت لیا۔

تشنگا مسکوا نے آخری اوور میں شاندار کارکردگی دکھا کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، وہ 16 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

- Advertisement -

اوپنر برائن بینیٹ 49 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، دیون میئرز نے 32 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔

افغانستان کی جانب سے نوین الحق نے تین وکٹیں حاصل کیں، راشد خان دو اور محمد نبی ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

اس سے قبل افغانستان نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے تھے اور میزبان ٹیم کو جیت کے لیے 145 رنز کا ہدف دیا تھا، کریم جنت 54 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے تھے۔

محمد نبی نے 44 رنز کی اننگز کھیلی، حضرت اللہ ززئی 20 رنز بناسکے تھے۔

زمبابوے کی جانب سے رچرڈ نگاروا نے تین وکٹیں حاصل کی تھیں، بلیسنگ مزرابانی ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں