جمعرات, جنوری 23, 2025
اشتہار

زمبابوے نے پاکستان کو تیسرے ٹی 20 میں شکست دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

بلاوائیو: زمبابوے نے پاکستان کو تیسرے ٹی 20 میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دے دی۔

بلاوائیو میں کھیلے گئے تیسرے ٹی 20 میچ میں زمبابوے نے پاکستان کی جانب سے دیا جانے والا 133 رنز کا ہدف 8 وکٹوں کے نقصان پر دو گیندوں قبل حاصل کرلیا۔ سیریز پاکستان نے 2-1 سے اپنے نام کی۔

برائن بینیٹ 43 رنز بنا کر نمایاں رہے، کپتان سکندر رضانے 19 رنز بنائے۔

- Advertisement -

تینوٹیندا ماپوسا نے اختتامی اوورز میں 4 گیندوں پر 12 رنز بنا کر زمبابوے کو کامیابی دلوائی، مرومانی 15 اور دیون میئرز 13 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے عباس آفریدی نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، جہانداد خان نے دو وکٹیں حاصل کیں، محمد حسنین نے 2 اوورز میں 24 رنز دیے۔

اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز بنائے تھے۔

کپتان سلمان علی آغا 32 رنز کے ساتھ نمایاں رہے تھے، عرفات منہاس نے 22 رنز بنائے تھے، طیب طاہر نے 21 اور قاسم اکرم نے 20 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

زمبابوبے کی جانب سے بلیسنگ موذاربانی نے دو وکٹیں حاصل کی تھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں