جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

زمبابوے: کرونا سے وزیرخارجہ انتقال کرگئے، صدارتی ترجمان کی تصدیق

اشتہار

حیرت انگیز

ہرارے: زمبابوے کے وزیر خارجہ کرونا علاج کے دوران دارِ فانی سے کوچ کرگئے۔

زمبابوے کے صدارتی ترجمان جیورج چارمبا کی جانب سے بدھ کے روز جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ وزیرخارجہ Sibusiso Moyo کرونا سے متاثر ہوئے اور وہ زیر علاج تھے۔

اعلامیے کے مطابق وزیرخارجہ کی علاج کے دوران طبیعت بہت زیادہ خراب ہوئی جس کے بعد انہیں وینٹی لیٹر پر بھی منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکے اور آج انتقال کرگئے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ ماہو سابق آرمی جنرل تھے جنہوں نے 2017 میں فوجی طاقت سے حکومت کو ختم کر کے مارشلا نافذ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیرخارجہ کی آخری رسومات کے حوالے سے جلد اعلان کیا گیا جائے گا، قوم انہیں ایک فوجی اور آزادی کے لیے لڑنے والے سپاہی کے طور پر یاد رکھے گی۔

اس سے قبل جولائی میں زمبابوے کے وزیر زراعت بھی کرونا کے باعث انتقال کرچکے ہیں۔

زمبابوے میں کرونا کی تازہ صورت حال

محکمہ صحت کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق نئے سال کے آغاز کے بعد سے اب تک ملک بھر میں کرونا کے 28 ہزار 675 نئے کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں سے 825 مریض دوران علاج زندگی کی بازی بھی ہار گئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں