اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

زمبابوے کے کون سے کھلاڑی مشکلات پیدا کر سکتے ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

پرتھ: ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں آج جمعرات کو قومی ٹیم زمبابوے سے آمنا سامنا کرے گی، یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے شروع ہوگا۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان اب تک 17 ٹی 20 میچز کھیلے جا چکے ہیں، جن میں پاکستان 16 اور زمبابوے صرف ایک میچ جیتنے میں کامیاب رہا ہے۔

اس ریکارڈ کو دیکھتے ہوئے یہ اطمینان کیا جا سکتا ہے کہ میچ کا نتیجہ پاکستان کے حق میں نکلے گا، اور ماہرین نے پاکستان کے جیتنے کا امکان بھی 86 فی صد قرار دیا ہے۔

- Advertisement -

تاہم زمبابوے کی ٹیم میں ایسے کئی کھلاڑی موجود ہیں، جو پاکستان کے لیے خطرہ بننے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

پاکستان اور زمبابوے آج آمنے سامنے، ٹیم میں تبدیلی کا امکان

ان میں دراز قد بلیسنگ مُزاربانی ایسے بولر ہیں جو پاکستانی بلے بازوں کو اپنی بولنگ سے ماضی میں بھی مشکلات سے دو چار کر چکے ہیں، دراز قد ہونے کی وجہ سے پرتھ کی کنڈیشنز ان کو سپورٹ کریں گی۔

دوسرے کھلاڑی ہیں پاکستان کے شہر سیالکوٹ میں پیدا ہونے والے دائیں ہاتھ کے بیٹسمین سکندر رضا، جو اپنی ٹیم کے لیے اہم کھلاڑی ثابت ہو سکتے ہیں۔ وہ اب تک ٹورنامنٹ میں تین میچز کھیل کر 136 رنز بنا چکے ہیں، اور کسی بھی ٹیم کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔

پاکستان کے پاس ٹورنامنٹ میں اپنی پہلی جیت رقم کرنے کے ساتھ ساتھ انڈیا کے خلاف شکست کی یادیں دور کرنے کا موقع ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں