بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

دورہ پاکستان کیلیے زمبابوے کی ٹیم کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

زمبابوے کرکٹ بورڈ نے دورہِ پاکستان کے لیے20 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

زمبابوے کرکٹ بورڈ کے اعلامیے کے مطابق ٹیم کی قیادت چاموچی بھابھا کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں سکندر رضا، فراز اکرم، ریان برل، بران چاری ، دیندائی چاٹارا،ایلٹن چگمبرا، تیندائی چیسورو، کریگ ایروین، کامون ہوکاموے، ویسلے میڈہیور ،ویلنٹنگن مساکاڈزا، کارل ممبا، رچمنڈ متمبامی، بلیسنگ مازارابانی، رچرڈ ناراوا، ملٹن شومبا، برینڈن ٹیلر، ڈونلڈ تیریپانو اور شاون ویلیمز شامل ہیں۔

واضح رہے کہ زمبابوے اور پاکستان کےدرمیان تین ون ڈے اور اتنے ہی ٹی ٹوئنٹی میچز شیڈول ہیں، ون ڈے میچز لاہور جبکہ ٹی ٹوئنٹی میچز راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں