منگل, جنوری 7, 2025
اشتہار

زمبابوے کے کرکٹر نے پہلی بار ٹرپل سنچری بنا کر تاریخ رقم کردی

اشتہار

حیرت انگیز

انتم نقوی زمبابوے کے پہلے کرکٹر بن گئے ہیں جنھوں نے ٹرپل سنچری اسکور کی ہے، انھوں نے یہ کارنامہ فرسٹ کلاس میچ میں انجام دیا۔

مڈ ویسٹ راہنوز کی جانب سے کھیلتے ہوئے 24 سالہ پلیئر نے ماتابی لیلینڈ ٹسکرز کے خلاف ناقابل شکست 300 رن اسکور کیے اور زمبابوے کی تاریخ میں ٹرپل سنچری جڑنے والے پہلے کرکٹر بن گئے۔

انتم نے اپنی ٹیم کی کپتانی کے فرائض انجام دیتے ہوئے بھرپور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔ ان کی اننگز میں 30 چوکے اور 10 چھکے شامل تھے جبکہ انھوں نے 295 گیندوں کا سامنا کیا۔

- Advertisement -

ان کی ٹیم مڈ ویسٹ راہنوز نے اپنے کپتان کی اننگز سے تقویت پاتے ہوئے ماتابی لیلینڈ ٹسکرز کو اننگز اور 40 رن سے شکست دی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل رے گریپر نے 1967-68میں 279 ناٹ آؤٹ رنز کے ساتھ ریکارڈ بنایا تھا جو کسی بھی زمبابوین پلیئر کا سب سے زیادہ اسکور تھا جسے انتم نے توڑ دیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں