تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

زمبابوے کے نئے صدر ایمرسن منگاگوا آج حلف اٹھائیں گے

ہرارے : سینتیس سال سے برسرِ اقتدار رابرٹ موگابے کے استعفے کے بعد زمبابوے کے نئے صدر ایمرسن منگاگوا آج حلف اٹھائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق رابرٹ موگابے کا 37 سالہ دورِ اقتدار اختتام پذیر ہوا، رابرٹ موگابے کے استعفے کے بعد زمبابوے کے نئے صدر ایمرسن منگاگوا آج حلف اٹھائیں گے۔

پچھتر سالہ منگاگوا رابرٹ موگابے کے دستِ راست اورنائب صدرتھے، موگابے نے منگاگوا کو نائب صدرکے عہدے سے فوجی مداخلت سے چند دن پہلے ہی برطرف کیا تھا اور برطرف کیے جانے کے بعد منگاگوا جنوبی افریقہ میں قیام پذیر تھے۔


مزید پڑھیں : زمبابوے کے صدر رابرٹ موگابے نے استعفیٰ دے دیا


صدر رابرٹ موگابے نے پارلیمان میں تحریک مواخذہ سے پہلے ہی صدر کے عہدےسے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا، ترانواے سالہ رابرٹ موگابے سات سال وزیراعظم اورتیس سال زمبابوے کے صدر رہے۔

وگابے نے اپنے استعفیٰ میں کہا کہ ’صدارت سے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ رضاکارانہ طور پر کیا تاکہ عوام کے فلاح و بہبود کا کام بہتر ہوسکے اور ملک کی موجودہ گشیدگی کا معاملہ بہتر ہوجائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے زمبابوے کے رابرٹ موگابے نے نائب صدر کو جبری برطرف کر کے اُن کی جگہ اپنی اہلیہ کو یہ عہدہ تفویض کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد ملک کے حالات کشیدہ ہوگئے تھے۔


مزید پڑھیں :  زمبابوے میں فوج کا اقتدار پر قبضہ


یاد رہے کہ زمبابوے کی فوج نے بڑھتی ہوئی کشیدگی اور بحران کو مدنظر رکھتے ہوئے سرکاری میڈیا اور اہم اداروں پر کنٹرول حاصل کرلیا تھا اور صدررابرٹ موگابے اپنے خاندان کے ساتھ گھرمیں نظربند تھے۔

زمبابوے کے صدر رابرٹ موگابے نے مستعفی ہونے سے انکار کر دیا تھا تاہم بعد میں ان کیخلاف ریلی نکالی گئی جبکہ فوج نے صدرمخالف ریلی کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔

فوجی حکام نے اس بات کی تردید کی تھی کہ اقتدار پر قبضے کا کوئی ارادہ نہیں، صدرموگابے کے قریب موجود جرائم پیشہ لوگوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے، ایسے عناصر کو ہٹانے کے بعد صورتحال معمول پر آجائیگی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -