ہفتہ, مئی 17, 2025
اشتہار

آئی سی سی نے زمبابوے اور نیپال پر عائد پابندی ختم کردی

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے زمبابوے اور نیپال پر عائد پابندی ختم کردی۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے زمبابوے اور نیپال پر عائد پابندی اٹھالی جس کے بعد زمبابوے انڈر 19 ورلڈ کپ اور آئی سی سی سپر لیگ میں حصہ لے سکے گا۔

نیپال کی ٹیم 2016 سے معطل تھی، آئی سی سی نے مذاکرات کے بعد نیپال کی رکنیت بھی مشروط طور پر بحال کردی ہے۔

آئی سی سی نے کرکٹ میں حکومتی مداخلت کے باعث رواں سال جولائی میں زمبابوے کو کرکٹ سرگرمیوں میں حصہ لینے سے روک دیا تھا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیئرمین ششانک منوہر نے کہا کہ میں زمبابوے کے وزیر کھیل کا شکر گزار ہوں کہ وہ زمبابوین کرکٹ کی بحالی کے لیے کیے گئے اپنے وعدوں پر پورا اترے ہیں۔

مزید پڑھیں: زمبابوے کی بین الاقوامی کرکٹ رکنیت ختم

انہوں نے کہا کہ زمبابوین کرکٹ کو فنڈ کی فراہمی دوبارہ بحال کردی جائے گی۔

یاد رہے کہ زمبابوے کرکٹ میں ایک عرصے سے حکومتی مداخلت کا سلسلہ جاری تھا جس سے ٹیم کی کارکردگی تنزلی کا شکار تھی اور وہ ورلڈ کپ 2019 کے لیے بھی کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی تھی۔

بورڈ کے معاملات میں حکومتی مداخلت کو رواں سال جون میں باقاعدہ آئینی شکل دی گئی جس کے تحت پورے کرکٹ بورڈ اور اس کے ایم ڈی کو معطل کردیا گیا تھا اور اسی امر کو دیکھتے ہوئے آئی سی سی نے زمبابوے کی رکنیت معطل کی تھی۔

زمبابوین کرکٹ ٹیم پر پابندی کا فیصلہ لندن میں ہونے والی آئی سی سی سالانہ کانفرنس میں کیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں