اشتہار

اداکار زوہاب خان کو کس وجہ سے متعدد پروجیکٹس سے ہاتھ دھونا پڑا؟

اشتہار

حیرت انگیز

چھوٹی عمر سے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کا حصہ بننے والے اداکارہ زوہاب خان نے کچھ عرصہ پہلے ہی چہرے پر داڑھی ٹرانسپلانٹ کروائی ہے۔

نوجوان اداکار نے اداکار نے داڑھی بڑھانے کے لیے ٹرانسپلانٹ کروانے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ پروجیکٹس میں کام حاصل کرنے کی خواہش داڑھی ٹرانسپلانٹ کروانے کا سبب بنی۔ اب مستقبل میں جب مجھے مرکزی کردار کی پیشکش ہوگی تو میں داڑھی رکھنا چاہتا ہوں۔

زوہاب نے انکشاف کیا کہ انھیں داڑھی نہ ہونے کی وجہ سے 4 پروجیکٹس سے ہاتھ دھونے پڑے تھے اور وہ ٹھکرائے جانے پر مایوس تھے، بعدازاں نوجوان اداکار نے داڑھی بڑھانے کے لیے ٹرانسپلانٹ کروانے کا فیصلہ کیا۔

- Advertisement -

نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کے دوران انھوں نے بطور چائلڈ اسٹار اپنے شوبز کیریئر کے آغاز اور اب عمر بڑھنے پر شوبز کریئر کو برقرار رکھنے کے بارے میں بھی کھل کر بات کی اور در پیش مشکلات کے بارے میں بھی بتایا۔

اداکار نے کا کہ اس وقت جو میر عمر ہے مجھے بچوں کے کرداروں کی پیشکش نہیں ہوتی اور نوجوانوں کے کرداروں کے لیے بھی مناسب نہیں سمجھا جاتا۔

زوہاب نے کہا کہ اس وجہ سے میں نے داڑھی بڑھانے کے لیے ٹرانسپلانٹ کا انتخاب۔ داڑھی بڑھانے کے لیے ایک سال کا وقفہ لینا میرے شوبز کیریئر کی ترقی کے لیے ضروری تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں