منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

نیویارک : ظہران ممدانی کو ڈی پورٹ کیا جائے، ریپبلکنز کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک میئر کیلئے ڈیموکریٹ پارٹی کے امیدوار کا انتخاب جیتنے والے ظہران ممدانی کیخلاف ریپبلکنز  نے نیا محاذ کھڑا کردیا۔

نیویارک کے ریپبلکنز نے صدر ٹرمپ سے ظہران ممدانی کی امریکی شہریت کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے ڈیموکریٹ پارٹی کے امیدوار ظہران ممدانی نیویارک کے میئر کا انتخاب جیتنے کیلئے فیورٹ قرار دیئے جارہے ہیں۔

انہوں نے اپنی تقاریر میں بھارتی وزیر اعظم اور اسرائیلی وزیر اعظم پر شدید تنقید کرتے ہوئے نریندر مودی کو گجرات کا قاتل اور نیتن یاہو کو جنگی مجرم قرار دیا تھا۔

ری پبلکنز نیویارک نے صدر ٹرمپ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ممدانی کی امریکی شہریت منسوخ کرکے انہیں ملک بدر کریں۔

ینگ ریپبلکنز کا کہنا ہے کہ بنیاد پرست شخص کو نیویارک کو تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، ان کو کمیونسٹ کنٹرول ایکٹ کے تحت ملک بدر کیا جائے۔

واضح رہے کہ کمیونسٹ کنٹرول ایکٹ کو 1954میں صدر آئزن ہاوت نے متعارف کرایا تھا جس کے تحت کمیونسٹوں کو عوامی خدمات انجام دینے پر پابندی لگا دی گئی تھی۔

ینگ ریپبلکن گروپ کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ ممدانی کے خیالات اور اقدار غیر امریکی ہیں، یہ منتخب ہوا تو وہ نیویارک کو تباہ کردے گا۔

یاد رہے کہ ممدانی نے 2018میں امریکی شہریت حاصل کی تھی، صدرٹرمپ بھی ان پر شدید تنقید کرچکے ہیں، انہوں نے ممدانی کو کمیونسٹ پاگل قرار دیا تھا۔

مزید پڑھیں : ظہران ممدانی کا نیویارک کے پہلے مسلمان میئر بننے کا امکان

ممدانی نے ڈیموکریٹک پرائمری کا پہلا راؤنڈ بھاری اکثریت سے جیت لیا، اُنہوں نے سابق گورنر نیویارک اینڈریوکو مو پر غیر معمولی سبقت حاصل کی۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ظہران ممدانی کو سوا 4 لاکھ سے زائد ووٹ مل چکے ہیں، حریف امیدوار پر بھاری برتری حاصل ہوچکی ہے۔

رپورٹس کے مطابق نیویارک میں آباد پاکستانی کمیونٹی بھی ظہران ممدانی کومیئر کا انتخاب جتوانے کیلئے متحرک ہوچکے ہیں۔

 

اہم ترین

جہانزیب علی
جہانزیب علی
جہانزیب علی اے آر وائی نیوز امریکا میں بطور بیورو چیف فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں