جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

چڑیا گھر سے مور کے بھاگنے پر انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا میں چڑیا گھر سے مور کے بھاگنے کے بعد انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ٹینیسی کے شہر چٹانوگا کے چڑیا گھر سے دو مور فرار ہوئے جس کے بعد مور کو ایک شہری کے گھر سے پکڑا گیا۔

انتظامیہ کے مطابق دوسرا مور باڑ سے نکل کر بھاگنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔

چڑیا گھر کی انتظامیہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر مور کے فرار ہونے کی اطلاع دی گئی تھی۔

تاہم اب بتایا گیا ہے کہ  فرار ہونے والے مور کو اگلے ہی روز چڑیا گھر کے قریب رہائشی ایرک اسپیئر کے بیک یارڈ  سے پکڑ کر واپس چڑیا گھر منتقل کیا گیا ہے۔

انتظامیہ نے مور کی اطلاع دینے پرایرک اسپیئر کا شکریہ ادا بھی کیا۔

چڑیا گھر انتظامیہ نے بتایا کہ مور کو چڑیا گھر میں قائم  موروں کے  باڑ میں آزادانہ طور پر گھومنے کی اجازت ہے، یہ ایک غیر معمولی واقعہ ہے اس سے قبل شاید ہی کوئی ایسا واقعہ پیش آیا ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں