تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

زویا ناصر کی ڈھولکی کی تصاویر وائرل

شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ زویا ناصر اور نومسلم جرمن یوٹیوبر کرسٹن بیٹزمین کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔

اداکارہ زویا ناصر نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپہلی کیشن انسٹاگرام پر اپنی پہلی ڈھولکی کی تصاویر شیئر کی ہے جس میں ان کے ہمراہ ہونے والے شوہر کرسٹن بیٹزمین بھی موجود ہیں جبکہ اس جوڑی کے ساتھ ان کے بہترین دوست شاہویر جعفری بھی موجود ہیں۔

زویا ناصر نے ڈھولکی میں سیاہ رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا جبکہ ان کے ہونے والے شوہر نے زویا کے لباس سے ملتے جلتے رنگ کا انتخاب کیا۔

اداکارہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ ’ہماری پہلی ڈھولکی اور میرے دو انمول رتن۔‘

زویا ناصر نے لکھا کہ ’اللہ تعالیٰ ہمیں ہمیشہ اسی طرح خوش اور ساتھ رکھے۔

دوسری جانب زویا ناصر کے ہونے والے شوہر کرسٹن بیٹزمین نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی پہلی ڈھولکی کی تصویر شیئر کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Zoya Nasir (@zoyanasir)

خیال رہے کہ حال ہی میں معروف جرمن وی لاگر اور یوٹیوبر کرسٹن بیٹزمین نے اسلام قبول کرتے ہوئے اسلام کو امن پسند مذہب قراردیا تھا۔

Comments

- Advertisement -