جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

زویا ناصر سوشل میڈیا انفلوئنسرز پر برس پڑیں

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زویا ناصر نے سوشل میڈیا انفلوئنسرز پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’دل ہی تو ہے‘ میں ’ابیرا‘ کا کردار نبھانے والی اداکارہ زویا ناصر نے حال ہی میں پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں ان سے سوشل میڈیا انفلوئنسر سے متعلق سوال کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا انفلوئنسرز نوجوانوں کو ایسی زندگی دکھا رہے ہیں جو حقیقی نہیں ہے۔

- Advertisement -

زویا ناصر نے کہا کہ انفلوئنسرز کی جانب سے میڈیا پر جو چیزیں دکھائی جاتی ہیں وہ ان کی اپنی زندگی کی حقیقی عکاسی نہیں ہوتیں، یہ لوگ دنیا کو اپنی جعلی زندگی دکھاتے ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی جھوٹی زندگی دیکھ دیکھ کر نوجوان ذہنی تناؤ کا شکار ہو رہے ہیں جبکہ انہیں تو صرف ویوز اور لائیکس چاہیے ہوتے ہیں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ ہاں یہ ناظرین پر منحصر ہے کہ وہ کسی کا مواد دیکھنا چاہتے ہیں یا نہیں لیکن وہ محسوس کرتی ہیں کہ متاثر کن افراد کو اس مواد کے بارے میں سچا ہونا چاہیے جو وہ بنا رہے ہیں اور اپنے فالوورز کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں۔

یہ پڑھیں: اداکارہ زویا ناصر نے اپنی تلخ زندگی کے بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

واضح رہے کہ اس سے قبل ایک انٹرویو میں زویا ناصر نے کہا تھا کہ 19 برس میں میری طلاق ہوگئی تھی میں شادی کے بعد اسی بات سے ڈرتی تھی کہ میری طلاق نہ ہوجائے مگر وہی ہوا جس کا مجھے ڈر تھا۔

زویا ناصر نے طلاق کے حوالے سے مزید کہا تھا کہ کم عمری میں شادی کرنے کی وجہ سے شروع میں مجھے لگتا تھا کہ شاید مجھ سے غلطی ہوگئی مگر ایسا نہیں تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ طلاق کے بعد لوگوں کے طعنوں نے نے میری زندگی مزید مشکل بنادی تھی۔

واضح رہے کہ زویا ناصر نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’میرے ہمسفر‘ اور ’دل ہی تو ہے‘ میں منفی کردار نبھایا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں