اداکارہ زویا ناصر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ڈائریکٹر کی ڈانٹ سن کر رو پڑی تھیں۔
اے آر وائی زندگی کے پروگرام ’دی نائٹ شو ود ایاز سموں‘ میں اداکارہ زویا ناصر نے شرکت کی اور سیگمنٹ ’پردہ اٹھا دیں‘ میں مختلف سوالات کے جوابات دیے۔
میزبان نے پوچھا کہ زویا آپ سیٹ پر ڈائریکٹر کی ڈانٹ سن کر رو پڑی تھیں؟
جواب میں اداکارہ نے کہا کہ یہ سچ ہے لیکن وہ کام پر ڈانٹ نہیں پڑی تھیں ایک غلط فہمی ہوگئی تھی جس پر ڈانٹا گیا تھا، میرا ہینڈ کیری مجھے بہت عزیز تھا وہ گھر پر بھول گئی آرہا تھا تو وہ گر گیا جس پر میں چیخنے لگی تو ڈائریکٹر کو لگا کہ میں کسی شخص پر چیخ رہی ہوں انہوں نے پھر مجھے ڈانٹنا شروع کردیا۔
اداکارہ نے بتایا کہ میں کسی کو نہیں ڈانٹ رہی تھی بس سوٹ کیس گر گیا تو وہ ردعمل تھا۔
میزبان نے پوچھا کہ زویا کو کہا گیا کہ آپ کا چہرہ لیڈ اداکارہ والا نہیں ہے۔
زویا ناصر نے کہا کہ میں ان کا نام نہیں بتاؤں گی لیکن انہوں نے کہا تھا کہ تمہارا چہرہ مثبت لیڈ والا نہیں ہے منفی لیڈ والا ہے پھر مجھے ’میرے ہمسفر‘ میں مثبت کردار ملا جس سے میری پہچان بنی۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کے ساتھ کلفٹن تین تلوار پر ڈکیتی ہوئی تھی جب میں میرے ہمسفر کے سیٹ سے واپس آرہی تھی، پروڈکشن کے کار میں موجود تھے، دروازہ کھولا اور کہا کہ ساری چیزیں دے دو، میرے ہاتھ میں شادی میں جانے کے لیے سلامی رکھی تھی، انگوٹھیاں، موبائل فون تھا۔
اداکارہ کے مطابق انہوں نے چیخنا شروع کیا تو وہ پھر بھاگ گئے تھے۔