شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ زباب رانا کی آئسکریم کھانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ زباب رانا نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں سڑک کے کنارے آئس کریم کھاتے دیکھا جاسکتا ہے۔
زباب رانا نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ’دیسی فٹ‘ لکھا۔
ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں ڈریک کے گانے ہاٹ لائن بلنگ کا انسٹرومینٹل ورژن واضح طور پر سنا جاسکتا ہے۔
زباب رانا نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔
اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر، ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔
اس سے قبل بھی اداکارہ نے تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔
زباب رانا نے ڈرامہ سیریل ’وہ پاگل سی‘ بھڑاس‘، رشتے بکتے ہیں، بندش اور میرے خدایا میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔