پیر, اکتوبر 7, 2024
اشتہار

زباب رانا کا ’خودسر‘ کے اختتام پر کمنٹ وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ زباب رانا کا ڈرامہ سیریل ’خودسر‘ کے اختتام پر کمنٹ وائرل ہوگیا۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ زباب رانا نے متعدد تصاویر اور ویڈیوز کا کولاج شیئر کیا جس میں وہ ڈرامے کی شوٹنگ کررہی ہیں اور ساتھی اداکار ہمایوں اشرف، ارسلان خان، راحت غنی، سحر افضل ودیگر کے ساتھ سیلفی لے رہی ہیں۔

ایک تصویر میں اداکارہ دلہن کے لباس میں ملبوس ہیں۔

- Advertisement -

تصویر میں اداکارہ کو شوٹنگ کے دوران مسکراتے ہوئے جبکہ اور آخری تصویر میں اسکرپٹ پڑھتے دیکھا جاسکتا ہے۔

زباب رانا نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’خودسر‘ فیملی! آپ کا شکریہ آپ سب نے اسے ممکن بنایا، اس تجربے کے لیے بہت خوش ہوں، جلد دوبارہ ملیں گے۔‘

 انہوں نے پوسٹ میں سگ سگما پلس کو بہترین پروڈکشن ہاؤس بھی قرار دیا۔

واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل ’خودسر‘ میں زباب رانا نے ’شازما‘ کا منفی کردار نبھایا تھا جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا تھا۔

’خود سر‘ کی ہدایت کاری کے فرائض سید فیصل بخاری اور سید علی بخاری نے انجام دیے تھے جبکہ اس کی کہانی اسما سیانی نے لکھی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں