اداکارہ زباب رانا کا کہنا ہے کہ پاکستانی میوزک کو واپس لانے کا وقت آگیا ہے۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ زباب رانا نے ویڈیو شیئر کی جس میں وہ سیاہ ساڑھی زیب تن کیے ہوئے ہیں اور چہل قدمی کررہی ہیں۔
انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’پاکستانی میوزک کو واپس لانے کا وقت آگیا۔‘
اداکارہ کی ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں ابرار الحق کا گانا ’سنو تیرے نال پیار ہوگیا‘ واضح طور پر سنا جاسکتا ہے۔
زباب رانا نے چند گھنٹوں قبل ویڈیو شیئر کی ہے جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور ان کی خوبصورتی کی تعریف کررہے ہیں۔
View this post on Instagram
اس سے قبل ایک انٹرویو میں اداکارہ زباب رانا نے کہا کہ ’میرا اسکول میں دِل نہیں لگتا تھا، میری کوشش ہوتی تھی کہ کلاس سے غائب ہوجاؤں، ایک دن ایسا ہی ہوا، میری والدہ مجھے اسکول چھوڑ کر گئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں چوں کہ پڑھائی میں کم زور تھی، تو ٹیچر مجھے کلاس میں سب سے آگے بٹھاتی تھیں، جیسے ہی ٹیچر بچوں کی کاپیز چیک کرنے پیچھے کی جانب گئیں، میں کلاس سے نکلی اور سیدھی گھر آگئی، امی نے پوچھا، تو میں نے انہیں بتایا کہ اسکول کی جلدی چھٹی ہوگئی ہے۔
اپنی تعلیم کے حوالے سے اداکارہ نے بتایا کہ ابتدائی تعلیم میں نے لاہور سے حاصل کی اس کے بعد پنجاب یونیورسٹی لاہور سے بی ایس آنرز کیا۔