جمعہ, جولائی 5, 2024
اشتہار

زباب رانا کی بھارتی گانے پر پرفارم کرنے کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ زباب رانا کی بھارتی گانے پر پرفارم کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ زباب رانا نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں مشرقی لباس زیب تن کیے خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ’گلابی پھول کی ایموجی بنائی۔‘

- Advertisement -

ویڈیو میں زباب رانا کو سکھویندر سنگھ اور سنیدی چوہان کے گانے ’بن ٹھن چلی‘ پر پرفارم کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

اس سے قبل زباب رانا نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’میرا نیا جنون، جب بھی باہر جاتی ہوں عبایا پہنتی ہوں۔‘

واضح رہے کہ زباب رانا اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’خودسر‘ میں منفی کردار نبھا رہی ہیں، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں سحر افضل، راحت غنی، رضوان علی جعفری، عمران اسلم، ارسلان خان، سلمان فیصل ودیگر شامل ہیں۔

’خود سر‘ کی ہدایت کاری کے فرائض سید فیصل بخاری اور سید علی بخاری نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی اسما سیانی نے لکھی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں