شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زباب رانا نے اپنے موجودہ جنون سے متعلق بتا دیا۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ زباب نے اپنی ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں سفید لباس پہنے گھر کے باہر پنجابی گانے سے لطف اندوز ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ میرا موجودہ جنون پنجابی گانے سننا ہے۔
اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔
زوباب نے لکس اسٹائل ایوارڈز میں بھی بہترین ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کے لیے نامزدگی حاصل کی، انہوں نے اپنے شوبز کیریئر کا آغاز 2017 میں ڈرامہ سیریل نصیبو جلی سے کیا۔
اداکارہ زباب نے ڈرامہ بھڑاس اور وہ پاگل سی میں بہت اچھا کام کیا ان ڈراموں کی وجہ سے مداحوں نے ان کی اداکاری کی مہارت کو پسند کیا۔
زباب رانا نے کئی منجھے ہوئے فن کاروں کے ساتھ بھی اداکاری کی اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے، ایک انٹرویو میں جب اداکارہ سے انکی فیملی اور نجی زندگی سے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ وہ لاہور میں پیدا ہوئی۔
اداکارہ زباب رانا نے کہا کہ ’میرا اسکول میں دِل نہیں لگتا تھا، میری کوشش ہوتی تھی کہ کلاس سے غائب ہوجاؤں، ایک دن ایسا ہی ہوا، میری والدہ مجھے اسکول چھوڑ کر گئیں۔
’’ میں چوں کہ پڑھائی میں کم زور تھی، تو ٹیچر مجھے کلاس میں سب سے آگے بٹھاتی تھیں، جیسے ہی ٹیچر بچوں کی کاپیز چیک کرنے پیچھے کی جانب گئیں، میں کلاس سے نکلی اور سیدھی گھر آگئی، امی نے پوچھا، تو میں نے انہیں بتایا کہ اسکول کی جلدی چھٹی ہوگئی ہے‘‘
اپنی تعلیم کے حوالے سے اداکارہ نے بتایا کہ ابتدائی تعلیم میں نے لاہور سے حاصل کی اس کے بعد پنجاب یونیورسٹی لاہور سے بی ایس آنرز کیا۔