بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

ٹیکسوں‌ کا بوجھ کم نہ ہوا تو صنعتیں‌ بند ہوجائیں گی، ایف پی سی سی آئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ایف پی سی سی آئی کے صدر زبیر طفیل نے کہا ہے کہ بجٹ میں صنعت کاروں کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا، ٹیکسوں کے بوجھ کو کم نہیں کیا گیا تو صنعتیں بند اور محنت کش سڑکوں پر آجائیں گے۔

فیڈریشن ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے زبیر طفیل کا کہنا تھا کہ کراچی میں سیکڑوں صنعتیں اور فیکٹریاں بند ہوچکی ہیں جس سے امن وامان کا خدشہ پیدا ہوسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فنانس بلز کی منظوری سے پہلے حکومت سے رابطہ کیا ہے حکومت سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس ریفنڈ ادا کرے، بجلی اور گیس کے نرخ خطے کے دیگر ممالک کے برابر کیے جائیں۔

صدر ایف پی سی سی آئی کا کہنا تھا کہ ٹرن اوور ٹیکس 1 فیصد سے 1.25 فیصد کیے جانے کی تجویز کسی صورت منظور نہیں، وزیراعظم اور وزیرخزانہ کو 11 تجاویز ارسال کر دی ہیں، حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ 5 سال پہلے لگایا گیا دو فیصد ایڈوانس ٹیکس واپس لیا جائے، کمرشل امپورٹر کا آڈٹ نہیں ہونا چاہیے،کمرشل امپورٹر اپنے حصے کا ٹیکس ادا کردیتا ہے،صنعتی بجلی کے نرخ 25 فیصد کم کیے جائیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں