منگل, مئی 12, 2026
اشتہار

ظل شاہ قتل کیس، عمران خان کو 11 بجے اے ٹی سی پیش ہونے کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پی ٹی آئی کارکن ظل شاہ قتل اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کو آج 11 بجے پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پی ٹی آئی کارکن ظل شاہ قتل اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں تحریک انصاف کے پانچ رہنماؤں کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ جج اعجاز احمد بٹر نے سماعت کی اور پی ٹی آئی چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان کو آج صبح گیارہ بجے عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔

ظل شاہ قتل اور زمان پارک جلاؤ گھیراؤ کیس میں بھی پی ٹی آئی رہنما عدالت میں پیش نہیں ہوئے جب کہ عدالت نے 2 مقدمات میں 6 پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت خارج کر دی جن میں عمر ایوب، فواد چوہدری، حماد اظہر، فرخ حبیب، اعجاز چوہدری اور میاں محمود الرشید شامل ہیں۔

واضح رہے کہ عمران خان ودیگر کیخلاف تھانہ ریس کورس میں دہشتگردی دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں۔

 

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں