بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

‘طیارہ حادثے کی تحقیقات عوام تک پہنچانے کا حکم ،وزیراعظم نے مثال قائم کردی’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اوورسیز زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے طیارہ حادثے کی تحقیقات عوام تک پہنچا کر گورننس کی مثال قائم کردی، جان گنوانے والوں کے پیارے شفاف اور غیرجانبدار تحقیقات کے حقدار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اوورسیز زلفی بخاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا وزیراعظم نے طیارہ حادثے کی تحقیقات پبلک کرنے کی ہدایت کی ہے، تحقیقات عوام تک پہنچاکرگورننس کی غیرمعمولی مثال قائم کی جارہی ہے، کوئی بھی قیمتی جانوں کا نقصان پورا نہیں کرسکتا ، جان گنوانے والوں کے پیارے شفاف،غیرجانبدار تحقیقات کے حقدار ہیں۔

گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے پی آئی اے طیارہ حادثے کی انکوائری رپورٹ سے عوام کو باخبر رکھنے کا حکم دیتے ہوئے متاثرین کو یقین دلایا تھا کہ انصاف کے تقاضے پورے کئےجائیں گے۔

عمران خان نے ہدایت کی تھی حادثے کی شفاف اور غیرجانبدار انکوائری میں کوئی کسراٹھا نہ رکھی جائے اور واقعے سے جڑے حقائق کو ہر صورت منظر عام پر لائیں۔

وزیراعظم نے سول ایوی ایشن میں بڑے پیمانے پراصلاحات کا بھی عندیہ دیتے ہوئے کہا سی اےاے، پی آئی اے اور متعلقہ اداروں میں اصلاحات کا عمل تیز کیا جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں