ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

زلفی بخاری کا صورتحال معمول پر آتےہی ’’برینڈ پاکستان‘‘لانچ کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : معاون خصوصی زلفی بخاری نے صورتحال معمول پر آتےہی ’’برینڈ پاکستان‘‘لانچ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا اب پاکستان کی خوبصورتی  پوری دنیا کو دکھائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سی ای اوورلڈٹورازم فورم کی معاون خصوصی زلفی بخاری سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا چند دنوں بعد سیاحتی مقامات کی سیرو تفریح کا سیزن شروع ہورہاہے، کرائسز مینجمنٹ ٹیم اس سلسلےمیں ہنگامی اقدامات کررہی ہے ، ایس او پیز ڈرافٹنگ پرکام جاری ہے تاکہ سیاحت کا شعبہ بھی کھل سکے۔

زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ حالات معمول پر آتے ہی ’’برینڈپاکستان‘‘لانچ کریں گے، اب پاکستان کی خوبصورتی پوری دنیا کو دکھائیں گے، ماضی میں حکومتوں  نے سیاحت کے شعبے کو بری طرح نظر انداز کیا، عمران خان کے وزیراعظم بننے سے پہلے بھی سیاحت میں گہری دلچسپی رہی۔

- Advertisement -

معاون خصوصی نے کہا وزیراعظم کاخیال ہے معاشی مشکلات کے باوجود سیاحت میں ترقی کےمواقع ہیں، ان کا ویژن ہے سیاحت کو ملکی جی ڈی پی کا 8 فیصد حصہ بنایا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان پاکستان میں سیاحت کے بہترین سفیر ہیں، انھی کے ویژن کے نتیجے میں دنیا پاکستان کی جانب متوجہ ہوئی ، عالمی جریدے پاکستان کی قدرتی خوبصورتی کےبارے میں آرٹیکل شائع کر رہے ہیں، حالات معمول پر آتے ہی سیاحت کے شعبے میں زبردست بوم آئے گا۔

سی ای او ورلڈ ٹورزم فورم کے مطابق پاکستان نے بہت کم وقت میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں، میں خود ان معاملات کو قریب سے دیکھ چکی ہوں، بہت عرصے تک پاکستان کوغیر محفوظ ملک دکھایا جاتا رہا اور میڈیا میں پاکستان کو دہشت گردی سے منسوب کیا جاتا رہا تاہم عمران خان کی حکومت میں پاکستان کاتشخص تبدیل ہوا۔

Comments

اہم ترین

عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں