جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

حکومت پاکستان باکسر عامر خان کے اقدام پر ان کی شکر گزار ہے، زلفی بخاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم کے مشیر زلفی بخاری نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان باکسر عامر خان کے اقدام پر ان کی شکر گزار ہے، عامر خان کے اقدام سے دیگر لوگوں کو بھی ترغیب ملے گی۔

یہ بات انہوں نے عامر اکیڈمی کے زیر اہتمام غریب و نادار افراد میں راشن تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

تفصیلات کے مطابق عامر اکیڈمی میں غریب و نادار افراد میں راشن تقسیم کی تقریب ہوئی، جس میں وزیراعظم کے مشیر زلفی بخاری کی تقریب میں شریک ہوئے، پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے عامر خان کی نمائندگی کی۔

اس موقع پر زلفی بخاری نے کہا کہ عامر خان کا اقدام قابل تحسین ہے، حکومت پاکستان ان کے اقدام پر شکر گزار ہے، عامر خان کے اقدام سے باقی لوگوں کو بھی ترغیب ملے گی۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ آئندہ ہفتہ بیرون ملک پاکستانیوں کے لیےویب سائٹ جاری کریں گے، بیرون ملک پاکستانی آسانی سے نادار افراد کی امداد کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ملک میں لاک ڈاؤن سے متاثر ہونے والے غریب طبقے کی مدد کے لیے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان بھی میدان میں آگئے ہیں۔

اسلام آباد میں عامرخان اکیڈمی کی جانب سے 5ہزار مستحق خاندانوں کو راشن پہنچایا جائے گا،5ہزار بنیادی اشیا خوردونوش کے بیگ پاک فوج کے حوالے کیے جائیں گے جو مستحقین تک پہنچائے گی۔

قبل ازیں قومی کرکٹر احمد شہزاد اور فاسٹ بولر سہیل تنویر نے بھی ضرورت مندوں میں ایک ماہ کا راشن تقسیم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے علاوہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے سربراہ شاہد خان آفریدی نے بھی اپنے فلاحی ادارے کے توسط سے غریبوں میں راشن تقسیم کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں