اسلام آباد: معاون خصوصی زلفی بخاری نے مستقبل کے پی ٹی آئی کے سینیٹرز کیلئے نیک خواہشات کااظہار کرتے ہوئے کہا ساری نظریں الیکشن کمیشن پرہیں اور آج ان پر بھاری ذمے داری ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مستقبل کے پی ٹی آئی کے سینیٹرز کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا امید ہے ہمارے منتخب نمائندے دیانت اور ایمان کے ساتھ کردار ادا کریں گے ، ساری نظریں الیکشن کمیشن پرہیں آج ان پر بھاری ذمے داری ہے۔
Good luck to #PTI’s future senators today!
Hope all our elected reps play their role for 🇵🇰 with integrity & iman.
Heavy burden lies on ECP as the entire nation looks at them to perform their duty & stop the malpractice#SenateElections
— Sayed Z Bukhari (@sayedzbukhari) March 3, 2021
خیال رہے سینیٹ کی سینتیس نشستوں کےلیے پولنگ کا عمل جاری ہے، قومی اسمبلی میں دو، سندھ اسمبلی میں گیارہ، خیبرپختونخوا اسمبلی میں بارہ اور بلوچستان اسمبلی میں بھی بارہ سینیٹرز کاانتخاب ہوگا، پنجاب سے سات جنرل نشستوں، دو خواتین اوردو ٹیکنوکریٹ نشستوں پرتمام گیارہ امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔
حکومتی امیدوارحفیظ شیخ اوراپوزیشن کےمشترکہ امیدواریوسف رضاگیلانی کےدرمیان کانٹے کا مقابلہ ہیں جبکہ خواتین کی نشست پرپی ٹی آئی کی فوزیہ ارشد اورنون لیگ کی فرزانہ کوثرمیدان میں ہیں۔