اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

پاکستان کے حق میں آواز اٹھانے پر برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ سے اظہار تشکر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : زلفی بخاری کی جانب سے برطانوی رکن پارلیمنٹ نازشاہ کے اعزاز میں عشائیے میں شرکا نے پاکستان کے حق میں آواز اٹھانے پر ناز شاہ سے اظہار تشکر کیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے اپنی رہائش گاہ پر برطانوی رکن پارلیمنٹ نازشاہ کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا۔

عشائیے میں اعلیٰ حکومتی، سیاسی سماجی اور میڈیا سے وابستہ شخصیات کی شرکت ہوئے جبکہ صدر عارف علوی، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ، ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری، وفاقی وزرااسد عمر، فواد چوہدری،حماداظہر،علی زیدی،شبلی فراز،اعظم سواتی بھی شریک ہوئے۔

فیصل واوڈا، شہباز گل، مشیر قومی سلامتی معید یوسف ، معاون خصوصی فیصل سلطان، فہمیدہ مرزا، ثانیہ نشتر ،سیف اللہ نیازی نے بھی عشایئے میں شرکت کی۔

برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر،گورنر اسٹیٹ بینک رضاباقر ،عامرخان بھی موجودتھے ، پر تکلف عشائیہ کے دوران شرکاکی پاکستان اور خطے کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

شرکا نے پاکستان کے حق میں آواز اٹھانے پربرطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ سے اظہار تشکر کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں