ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

ای او بی آئی نے 3 ماہ میں 21 ارب روپے جمع کیے: زلفی بخاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانی زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ ای او بی آئی نے 3 ماہ میں 21 ارب روپے جمع کیے، صحت کارڈ جیسے منصوبوں کے اثرات جلد دکھائی دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانی زلفی بخاری نے اے آر وائی نیوز کے مارننگ شو باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب حکومت میں آئے تو ای او بی آئی کی پنشن 5 ہزار 250 روپے تھی۔

زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ ابتدائی 3 ماہ یہ پنشن 6500 پر لے گئے تھے، ایک سال محنت کے بعد پنشن کو 8 ہزار 500 روپے تک بڑھایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ای او بی آئی نے 3 ماہ میں 21 ارب روپے جمع کیے، صحت کارڈ جیسے منصوبوں کے اثرات جلد دکھائی دیں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز زلفی بخاری نے ایمپلائز اولڈ ایج بینفٹس انسٹی ٹیوشن (ای او بی آئی) پنشن میں 2 ہزار روپے اضافے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ای او بی آئی پنشن 6500 سے 8500 کر دی ہے۔

زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ نئے سال سے کم از کم پنشن 8500 ملے گی، ای او بی آئی پنشن کو 15 ہزار تک لے کر جائیں گے۔ ادارے کے منصوبے آئندہ سال میں مکمل ہو جائیں گے۔

بعد ازاں وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ یہ اقدام ریاست مدینہ کی جانب ایک اور قدم ہے، اس عمل سے پینشنرز کو ریٹائرمنٹ کے بعد تحفظ ملے گا اور یہ عمل ادارہ جاتی اصلاح کی وجہ سے ممکن ہوا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں