پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

شیری رحمان کا اوورسیزپاکستانیوں سے کورونا کیسز پھیلنے کا الزام ،زلفی بخاری اصل حقائق سامنے لے آئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : معاون خصوصی زلفی بخاری  پیپلز پارٹی کی رہنماشیری رحمان کی جانب سے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے ذریعے کورونا کیسز پھیلنے کے الزام  کے اصل حقائق سامنے لے آئے اور کہا  پی پی اپنے بلنڈرز سے توجہ ہٹانےکیلئے قوم سے جھوٹ بول رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بیرون ملک سےآنےوالےمسافروں کےذریعےکوروناکیسز پھیلنے کے الزام پر معاون خصوصی زلفی بخاری اور پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان ٹوئٹر پر آمنے سامنے آگئے۔

شیری رحمان نےاوورسیز پاکستانیوں کی کوروناسےمتعلق غلط معلومات ٹوئٹ کردیں اور سوال اٹھایا کہ اوورسیز پاکستانیوں کا ایئرپورٹ آمد پر کورونا ٹیسٹ ہورہاہے یا نہیں؟

معاون خصوصی برائےاوورسیز پاکستانی زلفی بخاری اصل حقائق سامنے لے آئے اور گزشتہ رات بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی ٹیسٹنگ تصاویر ٹوئٹ کردیں، تصاویروں میں مسافروں کے ایئرپورٹ پر کوروناٹیسٹ ہوتے دیکھے جاسکتے ہیں۔

زلفی بخاری نے اپنے پیغام میں کہا پی پی اپنے بلنڈرز سے توجہ ہٹانےکیلئے قوم سےجھوٹ بول رہی ہے، پیپلزپارٹی جھوٹ بولنا بند کرکے سندھ کے عوام پر توجہ دے اور اوورسیز پاکستانیوں کو کورونا کے پھیلاؤ کا ذمہ دارقرار دینا بند کیا جائے۔

خیال رہے شیری رحمان نے اوورسیزپاکستانیوں کے ٹیسٹ نہ ہونے سے متعلق ٹوئٹ کیا تھا، جس میں انھوں نے 21فیصد کیسز کی وجہ پاکستانیوں کی وطن واپسی قراردی تھی جبکہ بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے کورونا کیسز محض 6فیصد ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں