جمعہ, فروری 14, 2025
اشتہار

ٹیکس فری بجٹ : عوام کیلئے بڑے پیمانے پر ریلیف،روزگار کی راہ ہموار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : معاون خصوصی زلفی بخاری کاکہنا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے بجٹ میں نیاٹیکس نہ لگا کر عوام کو بڑے پیمانے پر ریلیف دیا جبکہ کاروبار دوست بجٹ دے کرروزگار کےمواقع پیداکرنےکی راہ ہموار ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی زلفی بخاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نےعوام کو ٹیکس فری بجٹ دیا، نیاٹیکس نہ لگا کر عوام کو بڑے پیمانے پر ریلیف دیا گیا۔

زلفی بخاری کاکہنا تھا کہ سماجی تحفظ کےلیےاحساس پروگرام کے بجٹ میں اضافہ کیا گیا، کورونا وباسے نمٹنے کےلیےشعبہ صحت کا بجٹ بڑھایا، تعمیراتی صنعت پرریلیف دےکرسستے رہائشی منصوبے کابجٹ مختص کیا گیا، کاروباردوست بجٹ دےکرروزگار کےمواقع پیداکرنےکی راہ ہموار ہوئی۔

خیال رہے عمران خان حکومت دوسرا ٹیکس فری بجٹ دیا، حکومت نے دودھ، دہی، کریم، پینر، مکھن ، دیسی گھی سستا، دلیہ، دالیں ،چاول، پھل، خشک میوے، مچھلی، پولٹری، اینیمل فیڈ، انڈے، شہد، کافی اور مٹھائی پر ٹیکس چھوٹ دے دی جبکہ ویجی ٹیبل آئل، مصالحہ جات ، سبزیاں، چینی، سویا بین پر بھی ریلیف دیا۔

بجٹ میں ایل ای ڈی لائٹس کی پاور سپلائی اور لینس پر سیلز ٹیکس ختم کر دیا گیا،پروجیکٹر، گھریلو الیکٹرک آلات، پیپر، وال پیپر، کھیلوں کاسامان، زرعی آلات، کھاد، ربڑ، فضائی سفر، کمپیوٹر، دفتری آلات پر ٹیکس میں کمی کردی جبکہ سیمنٹ بھی سستا، شادی ہالوں پر عائد ودہولڈنگ ٹیکس ختم کر دیا۔

چمڑا، لکڑی کی مصنوعات ، قالین، ٹیکسٹائل فلور کورنگز ، ایل پی جی، ٹریکٹر، قدرتی گیس، تھریشر، شپس، بوٹس پر ڈیوٹی میں کمی کردی گئی جبکہ فلم انڈسٹری پروجیکٹر، فوٹوگرافی، سینماٹوگرافی کے آلات بھی سستے کردیئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں