پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

وزیراعظم کے دورہ امریکہ کا مقصد کشمیریوں پر بھارتی مظالم سے آگاہ کرنا ہے، زلفی بخاری

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کا مقصد مظلوم کشمیریوں پر بھارتی مظالم سے آگاہ کرنا ہے، بیرون ملک قید پاکستانیوں کے مقدمات میں ریلیف دلوانے کی کوشش کررہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیو یارک میں اے آر وائی نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کی جانب سے بھارتی مظالم کیخلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

احتجاج میں ہیومن رائٹس گروپس بھی شریک ہوں گے، وزیراعظم کے دورہ امریکہ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کا مقصد کشمیریوں پر ہونے والے بھارتی مظالم سے دنیا کو آگاہ کرنا ہے۔

زلفی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ مختلف جرائم میں ملوث بیرون ممالک میں قید پاکستانیوں کے مقدمات میں ریلیف دلوانے کی کوشش کررہے ہیں۔

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور سری لنکا کی جیلوں میں متعدد پاکستانی قید کی سزا کاٹ رہے ہیں، انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ایک سال میں پاکستانی ایمبیسیز اور قونصل خانوں کی کارکردگی میں کافی حد تک بہتری آئی ہے، سعودیہ، یو اے ای میں کمرشل اور کمیونٹی ویلفیئر اتاشیوں کی تعداد میں بھی اضافہ کررہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں