اسلام آباد : معاون خصوصی زلفی بخاری نے بلاول کی تقریر کو گھٹیا اور کم ظرفی سے بھرپور قرار دے دیا اور کہا بلاول کے والدین نے بے پناہ لوٹ کھسوٹ سے مال جمع کیا، اگریہ مال جمع نہ کرتے تو آج والد کی طرح سینما ٹکٹس بلیک کر رہا ہوتا۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی زلفی بخاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بلاول بھٹو کی تقریر پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا یہ تقریرایک نئی گراوٹ اورہلکے پن کا مظاہرہ تھی ، درحقیقت اس میں بلاول کابھی قصور نہیں، بلاول کے والدین نے بے پناہ لوٹ کھسوٹ سے مال جمع کیا، اگریہ مال جمع نہ کرتے تو آج والد کی طرح سینما ٹکٹس بلیک کر رہا ہوتا، یہ وہ نسب ہے جو بلاول نے اپنے جھوٹوں اور گھناؤنے حملوں سے قوم کو دکھایا۔
A new low & classlessness!
Don’t blame Bilawal .. if his parents didn’t make money off massive corruption he’d still be selling tickets like daddy at a cinema today.
That’s the lineage he’s shown today with all his lies & filthy attacks.— Sayed Z Bukhari (@sayedzbukhari) October 16, 2020
یاد رہے پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاون بھٹوزرداری نے گوجرانولہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ معیشت آج بد ترین دورسےگزررہی ہے،عمران خان نے کرپشن کےخاتمہ کا وعدہ کیا لیکن آج کرپشن کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں،ٹرانسپیرنسی انٹر نیشنل نے بھی کہا کہ پاکستان میں کرپشن میں اضافہ ہوا ہے۔