ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

اوورسیز پاکستانیز ایڈوائزری کونسل کو وزیراعظم اور صدر تک رسائی دی جا رہی ہے، زلفی بخاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاو ن خصوصی زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کی مشکلات کا ادراک ہے، مختلف ملکوں میں اوورسیز وزارت ایڈوائزر تعینات کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانیز کا اجلاس چیئرمین ہلال الرحمن کی زیر صدارت ہوا جس میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے اوورسیز پاکستانیز کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر بریفنگ دی۔

انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز ایڈوائزری کونسل کو وزیراعظم اور صدر تک رسائی دی جا رہی ہے، اوورسیز پاکستانیوں کی مشکلات کا ادراک ہے، مختلف ملکوں میں اوورسیز وزارت ایڈوائزر تعینات کر رہے ہیں، مشیران برائے براہ راست مجھے رپورٹ کریں گے۔

- Advertisement -

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانیز میں سعودی عرب سے پاکستانی ڈاکٹرز کو نکالنے کے معاملے پر پی ایم ڈی سی نے بتایا کہ وزارت صحت نے معاملہ وزارت خارجہ کے سامنے رکھا ہے۔

حکام پی ایم ڈی سی کے مطابق وزارت صحت سعودی وزارت صحت سے بات کریں گے۔

زلفی بخاری نے کہا کہ جب پتہ چلا تو فوری وزارت صحت سے رابطہ کیا، جب تک سعودی وزارت صحت سے جواب نہیں آتا انتظار کیا جائے، ہمارے چار ڈاکٹر نکالے گئے باقیوں کو رکوا دیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں