جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

عوامی فلاحی منصوبے وزیراعظم کے دل کے قریب ہیں، زلفی بخاری

اشتہار

حیرت انگیز

مظفرآباد: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ احساس پروگرام عوامی فلاح کا سب سے بڑا منصوبہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری آزاد کشمیر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی فلاحی منصوبے وزیراعظم کے دل کے قریب ہیں۔

زلفی بخاری نے کہا کہ وزیراعظم کابینہ اجلاس میں عوامی منصوبوں کا سختی سے جائزہ لیتے ہیں، وفاقی کابینہ کے اجلاس سے قبل ہر وزیرکو جواب دہ ہونا پڑتا ہے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ احساس پروگرام عوامی فلاح کا سب سے بڑا منصوبہ ہے، تمام وزارتوں میں تقریباً 30 منصوبوں پرتیزی سے کام جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ای او بی آئی کی بنیادی پنشن میں23 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے، بنیادی پنشن کو ایک سال میں ساڑھے 6 ہزار سے 10 ہزار روپے تک کیا جائے گا۔

معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا کہ آخری مرحلے میں بنیادی پنشن کو15 ہزارر وپے تک بڑھانے کا فیصلہ کیا۔

پاکستان میں سیاحت کو فروغ دینا بہت ضروری ہے، زلفی بخاری

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیاحت کو فروغ دینا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب سے حکومت آئی ہے، ہم نے سیاحت کے حوالے سے کئی ورکشاپس سیمینارز منعقد کروائے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں