ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

بھارت کشمیریوں کی نسل کشی کی طرف جارہا ہے، زلفی بخاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز زلفی بخاری نے کہا ہے کہ اوورسیزپاکستانی بھارت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے لائیں۔

کشمیر میں بھارتی جارحیت کے ردعمل میں زلفی بخاری نے اپنے ویڈو بیان میں اوورسیز پاکستانیوں سے کشمیریوں کی آواز بننے کی اپیل کی۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیریوں کی نسل کشی کی طرف جارہا ہے، اوورسیز پاکستانی بھارت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے لائیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا ایک اور فلسطین کی متحمل نہیں ہوسکتی، کشمیر کا معاملہ اب پوری دنیا کے سامنے اٹھائیں گے۔

زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ دنیا دیکھے گی بھارت کشمیر پر کس طرح کا ظلم کررہا ہے، اوورسیز پاکستانی تھنک ٹینک اور بزنس کمیونٹی سیاسی طور پر معاملہ اٹھائیں۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے فیصلوں کی روشنی میں‌ پاکستان نے بھارتی ہائی کمشنر کو واپسی کی ہدایت کر دی۔

پاکستان نے بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا

دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اپنا ہائی کمشنربھارت نہیں بھیجے گا، بھارتی حکومت کو ان فیصلوں سے آگاہ کردیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں